قومی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی کی جس کے دوران بہادر جوانوں نے سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، وہ قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطرات کے باوجود ہمارے جوانوں کا جذبہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button