کھیلوں کی دنیا
بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سےآسٹریلوی کرکٹرز کو ورغلانے لگی،ملین ڈالرز پیشکش کا انکشاف

میلبرن : بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے آسٹریلوی کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے تقریباً 10 ملین ڈالرز سالانہ کے عوض کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کرکٹرز کو پیشکش کی تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹمنٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں جب کہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ملاکر تقریباً 3 ملین ڈالرز سالانہ کماتے ہیں۔



