ٹاپ نیوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ضلع شیرانی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شیرانی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خاتمے میں سکیو رٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات قابلِ ستائش ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، ریاست پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button