کاروباری

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری بات چیت کو مثبت قرار دیدیا

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری بات چیت کو مثبت قرار دیدیا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات درست سمت میں چل رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ جتنی بات ہوئی ہے وہ مثبت رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فیصد پر لانے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کئی ٹیکس مقدمات ہیں، ان میں ٹیکس وصولیوں کا امکان ہے ، انہوں نے بتایا کہ اضافی ٹیکس اقدمات نہیں لے رہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ 7 ارب ڈالر پروگرام کے اقتصادی جائزہ مذاکرات ساتویں روز بھی جاری رہے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں صوبائی مالی امور اور اخراجات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

جیو نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی مالیاتی کمیشن میں تبدیلی کرکے صوبوں کو منتقل کئے جانے والے مالی وسائل میں کمی کر مطالبہ کر رکھا ہے۔

اس کےعلاوہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ صوبوں کو منتقل کئے جانے والے محکموں کے اخراجات صرف صوبائی حکومتیں اٹھائیں۔ ان محکموں میں تعلیم، صحت، زراعت و خوراک، لیبر اور سماجی بہبود خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button