عالمی

حماس کو ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے: برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے اعلان کے بعد حماس سمیت تمام فریقین سے اکٹھا ہونے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےتاریخی دن ہے، خطے میں امن اور استحکام کے لیےکام کریں گے، غزہ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا ہے۔

اب اس حوالے سے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسےحقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کریں، حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ہتھیار ڈال کراوریرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرناچاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button