عالمی
کیلیفورنیا: ملزمان نے جیولری اسٹور سے ایک ملین ڈالر مالیت کی چوری کر ڈالی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلمی انداز میں واردات دیکھنے میں آئی۔
کیلیفورنیا میں 25 ملزمان نے دن دیہاڑے جیولری اسٹور سے ایک ملین ڈالر مالیت کی چوری کر ڈالی۔
ملزمان کی ڈرامائی انداز میں واردات کی سی سی ٹی وی وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان بندوق اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ہمراہ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند ہی لمحوں میں واردات کے بعد گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوق اور باقیوں کے پاس دیگر توڑ پھوڑ کے آلات موجود تھے۔ پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات کا واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا تھا۔



