عالمی
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
شنہوا کے مطابق فلسطین کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے طوباس کے قصبے طمون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 29 سالہ محمد سلیمان اور 20 سالہ الا بنی عودہ کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نےنعشوں کوقبضے میں لے لیا ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طمون قصبے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے کر محصور مکان پر 3 اینرگا رائفل گرینیڈ اور ایک دھماکہ خیز ڈرون فائر کیا جبکہ علاقے میں جھڑپوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔



