قومی
گورنر فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر ساجدحسین طوری کی ملاقات،پارٹی کے تنظیمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ساجد حسین طوری نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔بدھ کو گورنرآفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران کرم کی صورتحال ، متاثرین کرم کو امدادی سامان کی فراہمی ، پارٹی کے تنظیمی اور باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔



