قومی

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جی۔77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جی۔77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک کے اہم مسائل پر گروپ کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم اور اس کے باہر ترقی پذیر دنیا کے حق میں آواز بلند کرنے اور ان کے اجتماعی مفادات کے دفاع کے لئے ہمیشہ شراکت دار کے طور پر موجود رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button