کھیلوں کی دنیا

پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے: سابق بھارتی کپتان کی کڑی تنقید

لاہور : بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سابق کرکٹر اظہر االدین نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹیم کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ میدان میں رویے سے بھی دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ کرکٹ ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔

اظہر الدین نے مزید کہا کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا جو کہ کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button