کھیلوں کی دنیا

آسٹریلوی کرکٹرز ایشیز سیریز کی تاریخ بھول گئے، ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کی سب سے بڑی اور تاریخی ایشیز سیریز کے شروع ہونے کی تاریخ ہی بھول گئے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیم کے کئی بڑے نام تاریخ بتانے میں ناکام نظر آئے۔

ویڈیو میں آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون کو ساتھی کھلاڑیوں کو فون کرکے ایشیز سیریز کی تاریخیں پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم کپتان پیٹ کمنز سمیت کسی کھلاڑیوں کوا یشز کی تاریخ ہی یاد نہیں تھی۔

مچل اسٹارک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید جوش ہیزل ووڈ کو پتا ہوگا لیکن جب ہیزل ووڈ اور اسکاٹ بولانڈ سے پوچھا گیا تو ان کو بھی تاریخ یاد نہیں۔

پیٹ کمنز نے نیتھن لیون کو جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا، کیا گوگل پر نہیں ہے؟ بعد ازاں انہوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ شاید سیریز نومبر کے آخر میں شروع ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button