ٹاپ نیوز

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات،’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے‘، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، اس ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیراعظم نے قطر کی جانب سے سمٹ بلانے کے فیصلے کو سراہا جب کہ امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے، مسلم امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button