کاروباری
پاکستان میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کا باقاعدہ آغاز، شکایتی پورٹل بھی قائم

پاکستان میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
دفتر اور آن لائن شکایتی پورٹل بھی قائم کردیا گیا ہے، وزیرِتجارت جام کمال نے کمیشن کو کاروباری برادری کے لیے امید کی کرن اور ملکی تجارت کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کاروباری طبقے کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر بااختیار نظام پاکستانی اور بیرونی کمپنیوں کے درمیان تنازعات کے حل میں نیا باب ثابت ہوگا۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ منصوبہ پچھلے 10 سال سے کاغذوں پر موجود تھا لیکن بدقسمتی سے اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا تھا۔