ایس ای سی پی نے 2025 کے ایکچیورئیل ویلیوایشن رولز کا مسودہ عوامی رائے کیلئے جاری کر دیا

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 2025 کے ایکچیورئیل ویلیوایشن رولز کا مسودہ عوامی رائے کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ مجوزہ فریم ورک لائف اور نان لائف انشورنس اور تکافل کے کاروبار پر لاگو ہوگا اور ایس ای سی پی کے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان ’’جرنی ٹو این انشورڈ پاکستان‘‘ کے مقاصد کے مطابق ہے۔یہ مسودہ انشورنس رولزکے معاہدوں کے اثاثوں اور واجبات کی ویلیوایشن کا طریقہ کار بتاتے ہیں۔یہ رولز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزرز (آئی اے آئی ایس) کے بنیادی اصولوں اور جدید عالمی ایکچیورئیل طریقہ کار کے مطابق بنائے گئے ہیں۔
پاکستان سوسائٹی آف ایکچیوریز (پی ایس او اے) سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے یہ رولزرسک بیسڈ کیپیٹل اور نگرانی کے نظام کو بھی شامل کرتے ہیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ایکچیورئیل ویلیوایشن کے طریقہ کار کو عالمی مارکیٹ کے مطابق اور ایک جیسے معیار پر لایا جائے تاکہ ایس ای سی پی کے ڈیجیٹائزیشن، شفافیت اور جدت کے مقاصد کو فروغ مل سکے۔ ایس ای سی پی کے چیئرپرسن نے کمیشن کی انشورنس سیکٹر پر توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فعال اور پائیدار انشورنس سیکٹر کی ترقی ہمارے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان کا اہم مرکز ہے۔
ہم بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہیں جو مساوی مواقع کو یقینی بناتے ہیں، مسابقت اور کھلی مارکیٹ کو فروغ دینا،رکاوٹوں جیسے قانونی اجارہ داریوں کو ختم کرنا،نجکاری کو آگے بڑھانا اور یہ یقینی بنانا کہ ہمارا ریگولیٹری نظام اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔یہ رولزجدید اور مارکیٹ کے مطابق ریزرو رکھنے کے طریقے متعارف کراتے اور بڑھاتے ہیں۔
ان میں لانگ ٹرم انشورنس اور تکافل کے لیے گراس پریمیم ویلیوایشن، شارٹ ٹرم انشورنس اور تکافل کے لیے پریمیم اور کلیمز ریزرو کرنے کے نئے طریقے، اصولی اور یکساں ایکچیورئیل اندازے اپنانا، ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانا اور جمع کرائی جانے والی رپورٹس کے معیار کو مزید یکساں اور بہتر بنانا شامل ہے۔نئے ایکچیورئیل ویلیوایشن طریقے اپنانے سے انڈسٹری کی طویل مدتی مالی استحکام اور پائیداری کو فروغ ملے گا۔
اس سے پالیسی ہولڈرز کے مفادات اور توقعات کو پورا کرنے اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، شیئر ہولڈرز کی انشورنس کاروبار کو سمجھنے اور بہتر طور پر چلانے کی صلاحیت بڑھے گی اور قانونی رپورٹس کے جائزوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔یہ مسودہ رولز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے موجود ہے۔ لوگ اپنی رائے اور تجاویز اشاعت کے 30 دن کے اندر ایس ای سی پی کو بھیج سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی انڈسٹری کے متعلقہ افراد سے رائے لینے کے لیے مشاورتی اجلاس بھی کرے گا۔