عالمی
غزہ میں اسرائیلی حملے: ایک ہی خاندان کے 14 افراد سمیت 65 فلسطینی شہید، 2 گھر تباہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، کل صبح سے جاری حملوں میں مزید 65 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے14 افراد شامل تھے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں 2 مکانات بھی تباہ کردیے جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول پر بھی حملہ کیا، اس اسکول میں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔