عالمی

اسرائیل کی قطر میں کارروائی امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتی ہے: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی مذمت

برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے یورپی وزرائےخارجہ کہا کہ حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائی امن معاہدے کوخطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یورپی وزرائےخارجہ کا مؤقف ہے کہ قطر کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا تاہم حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button