قومی

قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت اور غیر متزلزل عزم پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت اور غیر متزلزل عزم پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے، بابائے قوم کےاتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصول اپنائے بغیر موجودہ چیلنجز کا حل ممکن نہیں، نوجوان نسل قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے نوجوان اپنی توانائیاں صرف کریں۔سپیکر نے قوم سے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آج پھر اسی اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو قیام پاکستان کے وقت قائداعظم کی قیادت میں کیا تھا،

سیاسی قوتیں اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور ان تھک محنت پر زور دیا، پاکستان کو قائداعظم کے افکار کی روشنی میں امن، ترقی اور انصاف کا گہوارہ بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button