قومی

پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظم کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظم کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے، بابائے قوم کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کا کردار صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہ

ے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے، پاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں، اللہ تعالی ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button