میکسیکو کے ہائی وے پر گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 70 زخمی

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی میکسیکو سٹی سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں گیس ٹینکر الٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ کچھ گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں۔
حکام کے مطابق واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
اس حوالے سے میکسیکو کے میئر نے بتایا کہ ٹینکر میں مائع پیٹرولیم گیس موجود تھی، اس حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں ہفتے میکسیکو میں ہائی ویز پر ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔