کھیلوں کی دنیا

فاسٹ بولر وقاص محمود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے وقاص مقصود کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک 81 فرسٹ کلاس میچز، 56 لسٹ اے میچز اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

وقاص مقصود نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں د بئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

37 سالہ وقاص مقصود ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button