قومی

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو روز میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کیا گیا، بھارتی سرپرستی میں سرگرم ان خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ خوارج علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button