کھیلوں کی دنیا
ایشیا کپ: بھارت کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
یو اے ای اور بھارت ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی۔