آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا نمبر ون بیٹرکون؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کے بابر اعظم کا رینکنگ میں تیسرا نمبر برقرار ہے۔
ون ڈےرینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجے ترقی کے بعد 19 ویں جبکہ جوز بٹلر 7 درجے ترقی کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہراج کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
انگلینڈ کے جوفرا آرچر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 16 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید 7 درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔