عالمی

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 49 ہلاکتوں کی تصدیق

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا اور کشتی میں کل 160 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے 49 افراد ہلاک ہوئے اور 100 تاحال لاپتا ہیں جب کہ 17 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ایک ہفتے قتل گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور کشتی میں سینیگالی اور گیمبیا کے شہریوں سمیت دیگر لوگ بھی سوار تھے۔

حکام کی جانب سے اب تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ تارکین وطن کی کشتی کہاں جارہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button