کھیلوں کی دنیا

ایشیا کپ سر پر، بھارتی ٹیم کو تاحال جرسی کیلئے اسپانسر نہ مل سکا

بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کے بغیر اسپانسر جرسی کھیلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایمرجنسی ایپکس کاؤنسل میٹنگ کے دوران بھارتی ٹیم کی جرسی کیلئے نئے اسپانسر کا معاملہ زیر بحث آیا جس دوران بورڈ نے اعتراف کیا کہ ایشیا کپ سے چند روز قبل نیا اسپانسر ڈھونڈنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔

اس کے برعکس بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 تک اسپانسر بنانے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے لہٰذا ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کے بغیر اسپانسر کی جرسی کے ساتھ کھیلنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button