قومی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ ہمارے سینئر رہنما ہیں، ہم ان کی مکمل صحتیابی اور دراز عمری کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کی صحت اور خیریت قومی سیاست اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ جلد صحتیاب ہو کر بھرپور توانائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button