کھیلوں کی دنیا
سہہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کادبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ سے قبل ٹریننگ اور وارم اپ سیشن

سہہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ سے قبل ٹریننگ اور وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں شرکت کی جبکہ کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور کیچز کی خصوصی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کی بھرپور پریکٹس کر کے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وارم اپ سیشن کا مقصد کھلاڑیوں کو میچ کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا اور فٹنس بہتر بنانا تھا۔