عالمی

روس ہمارے فضائی دفاعی نظام کے متعلق معلومات اسرائیل کو دے رہا ہے،ایران

ایران نے الزام لگایا ہے کہ روس اس کے فضائی دفاعی نظام کے متعلق معلومات اسرائیل کو دے رہا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل کے رکن محمد صدرنے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کے باوجود محمد صدر نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد اعلیٰ حکام کے ہیلی کاپٹر کو اسرائیل نے ہی تخربی کارروائی کا نشانہ بنایا تھا۔

محمد صدر نے صاف الفاظ میں کہا ہے ایرانی صدر ابراہیم کو اسرائیل نے قتل کیا تھا۔ ایرانی عہدے دار نے ملکی فضائی دفاع سے متعلق یہ اہم معلومات روس سے اسرائیل کو ملنے بارے کہا کہ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران یہ ثابت ہو گیا ہے کہ روس کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کم از کم ایران کے لیے بے فائدہ ہیں ۔یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی 19 مئی 2024 کو ایران کے ایک سرحدی صوبے میں تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ان کے ساتھ وزیر خارجہ اور کئی دوسرے اعلیٰ حکام بھی سفر کر رہے تھے۔

روس اور ایران کے درمیان باضابطہ اقتصادی معاہدے پر دستخط ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور روسی صدر پیوٹن نے رواں سال جنوری کے دوران کیے تھے، یہ معاہدہ دو طرفہ فوجی تعاون کا بھی معاہدہ تھا،تاہم بعد ازاں جب اسرائیل نے ایران پر ماہ جون میں جنگ مسلط کی تو روسی ردعمل محض مذمتی بیانات تک رکھا ۔اس کے علاوہ ایران کی شدید فوجی ضروریات کے باوجود دوران جنگ روس نے ایران کی کوئی مدد نہیں کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button