قومی

پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم فرح ناز اکبر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح ناز اکبر نے وزیر اعظم کے وژن کے تحت اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز این ایچ سی بہارہ کہو اور اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز موہڑہ نور میں پودا لگا کر "شجرکاری مہم 2025” کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔پیر کو شجرکاری مہم کےآغاز پر فرح ناز اکبر نے کہا کہ یہ مہم نہ صرف ماحول کو سرسبز بنانے کے لئے ہے بلکہ اس کا مقصد خاندانی اقدار، قومی ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہے۔انہوں نے مہم کا پیغام واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک درخت – ایک بیٹی‘‘ ، ’’ایک درخت – ایک ماں‘‘،’’🌿ایک درخت – ایک نانی /دادی، ’’ ایک درخت – شہداء کی یاد میں‘‘ مہم آئندہ 9ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں ہر ہفتے کے لئے مخصوص تھیم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 ہفتے تک جاری رہنے والی مہم میں ہر ہفتے کا ایک الگ تھیم ہو گا ، ان تھیمز میں ’’19 تا 24 اگست: ایک بیٹی – ایک درخت (افتتاحی ہفتہ)، 25 تا 31 اگست: سبز مستقبل کی شجرکاری ، یکم تا 7 ستمبر: ہر شہید کے نام ایک پودا، 8 تا 14 ستمبر: زمین کی بیٹیاں، 15 تا 21 ستمبر: صنفِ آہن، 22 تا 28 ستمبر: ہری چھتری، 29 ستمبر تا 5 اکتوبر: اسلام اور شجرکاری، 6 تا 12 اکتوبر: ایک بیٹا – ایک درخت اور 13 تا 19 اکتوبر: پاکستان کے لئے سانس ‘‘شامل ہیں۔ فرح ناز اکبر نے کہا کہ یہ مہم محض پودے لگانے کی نہیں بلکہ امید، محبت، قربانی اور ماحول سے وابستگی کا عملی مظاہرہ ہے، اس سے نہ صرف طلبہ میں ماحولیاتی شعور اجاگر ہوگا بلکہ کمیونٹیز میں شمولیت کا جذبہ بھی فروغ پائے گا۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ طلباء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ وزیراعظم کے سرسبز، صحت مند اور پائیدار پاکستان کے وژن کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button