کاروباری
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 359,800 روپے پر مستحکم

ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 3 لاکھ 59 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 59 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔ جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 308,470 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی یہ؟قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 282,774 روپے پر برقرار رہی،
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 4,121 روث اور 3,533 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,371 ڈالر پر مستحکم رہی۔