کھیلوں کی دنیا

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

محمد عامر نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی400 ویں وکٹ حاصل کی۔

یہ کارنامہ سرانجام دے کر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل وہاب ریاض نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا جنہوں نے 348 میچز میں 413 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد عامر نے یہ کارنامہ اپنے 343 ویں میچ میں سر انجام دیا، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے 486 میچز میں 658 وکٹ حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button