انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 23 اگست بروز (ہفتہ کو) کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ مانچسٹرسٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان اتحادسٹیڈیم،مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا
،تیسرے میچ میں اے ایف سی بورن مائوتھ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ برینٹ فورڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، لندنر میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ برنلے اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلےمیں کھیلا جائے گا جبکہ 23 اگست کا چھٹا اور آخری میچ آرسنل اور لیڈز یونائیٹڈ کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم،لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغازانگلینڈ میں ہو چکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔