کاروباری

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کو فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے ضوابط کار (ٹی او آرز) بھی منظور کر لیے ہیں تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کی فوری ترقیاتی ضروریات کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق پورا کیا جا سکے۔

بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کا قیام مالیاتی شعور اور عوامی آگاہی میں اضافے کے بنیادی مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت چھوٹے سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ کے مواقع کےبارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی جس سے مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور معیشت کی قرض کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل فنڈنگ کا ذریعہ میسر آئے گا۔مزید برآں سی ایم ڈی ایف کے ثانوی مقاصد میں مارکیٹ کے شرکا کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ایسے نئے طبقات و علاقوں تک رسائی شامل ہے جو اب تک نظر انداز رہے ہیں۔

کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کے تحت مارکیٹ کے اہم ادارے مالی تعاون فراہم کریں گے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) اس اقدام کا حصہ ہیں۔یہ ادارے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے بطور(سیڈ) کیپیٹل فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی اپنی سالانہ آمدنی کا 1 فیصد بھی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے مختص کریں گے۔

یہ شراکت کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی اور اس کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔فنڈ کا انتظام انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان (آئی ایف ایم پی) کرے گا جس کی نگرانی ایک سٹیئرنگ کمیٹی (ایس سی) کرے گی۔ اس کمیٹی میں آئی ایف ایم پی، پی ایس ایکس، این سی سی پی ایل، سی ڈی سی اور پی ایم ای ایکس کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

سٹیئرنگ کمیٹی فنڈ کی تمام سرگرمیوں کے لیے گورننس، نگرانی اور حکمت عملی کی سمت فراہم کرے گی۔اس دن ایک مشاورتی ورکشاپ ہوئی جس کا عنوان "بینکوں کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کے مواقع” تھا ۔ فنڈ کا آغاز 18 اگست 2025ء کو ہوا جس کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button