عالمی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔تاس نے اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کے حوالہ سے بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اس آپریشن کوگیڈین چاریئٹس ۔2 کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سرکاری بتایا کہ آپریشن کے بعد، غزہ سٹی کا لینڈ سکیپ بدل جائے گا اور وہ پہلے جیسا نظر نہیں آئے گا۔

علاوہ ازیں ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے دنوں میں غزہ پر قبضے میں معاونت کے لئے 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو بھرتی کے نوٹس بھیجے جانے کی توقع ہے، اور بھرتی ہونے والوں کو جمع ہونے کے لیے دو ہفتے سے کم کا وقت دیا جائے گا جبکہ مزید ایک لاکھ 30 ہزار کو غزہ پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ریزرو میں رکھا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گیڈین چاریئٹس قدیم دور میں بنی اسرائیل کی عمالقہ نامی قدآور لوگوں کی قوم سے جنگ کا حوالہ ہے جن کے ساتھ لڑائی سے بنی اسرائیل نے اس وقت انکار کر دیا تھا جب موسی علیہ السلا م ان میں موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button