کھیلوں کی دنیا

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گلین میکسویل نے میچ وننگ 62 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان مچل مارش 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 19 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوینا مفاکا اور کاگیسو ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ڈیوڈ بریوس کی 53 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، وین ڈر ڈوسن نے 38 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 25 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم ڈیوڈ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button