ٹاپ نیوز

ہر کامیاب حکمت عملی کے پیچھے پوری ٹیم کا ہاتھ ہوتا ہے، معرکہ حق کے دوران تصور عرفات چوہدری کی خدمات کا معترف ہوں،عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہر کامیاب حکمت عملی کے پیچھے پوری ٹیم کا ہاتھ ہوتا ہے، معرکہ حق کے دوران تصور عرفات چوہدری کی خدمات کا معترف ہوں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے جس طریقے سے معرکہ حق کے دوران بیانیے کی جنگ لڑی الحمدللہ اس میں بہت سے لوگوں کی کاوش ہے،

اس میں سے ایک شخص جس نے بھرپور محنت کی اور حکمت عملی کو کامیاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، ان کا نام تصور عرفات چوہدری ہے، میں ان کی خدمات کا معترف ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button