کاروباری

اگست 2025 کے لئے سوئی نادرن اور سدرن کےلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2025 کے لئے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کےلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگست 2025 میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن کی قیمت 10.9770 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ڈسٹری بیوشن 11.7330 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لئے اگست 2025 کی ٹرانسمیشن قیمت 9.6097 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ڈسٹری بیوشن کےلئے 10.7285 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر کی ہے۔ جولائی 2025 میں ایس این جی پی ایل کےلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت 10.8338 ڈالر جبکہ ڈسٹڑی بیوشن قیمت 11.5787 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اسی طرح گزشتہ ماہ کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کےلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت 9.4713 ڈالر جبکہ ڈسٹری بیوشن قیمت 10.5737 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں اگست 2025 کے لئے ملک میں گیس فراہم کرنے والی پائپ لائنز کمپیوں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) کے لئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت میں بالترتیب 0.1432 ڈالر اور 0.1384 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ڈسٹری بیوشن قیمت میں 0.1543 ڈالر اور 0.1548 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست 2025 کے لئے ایس این جی پی ایل کے لئے آر ایل این جی کی ٹرانسمینش قیمت میں 1.32 فیصد جبکہ ڈسٹری بیوشن نرخوں میں 1.33 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی ایل کےلئے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.46 فیصد کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آر ایل این جی کی قیمت میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ www.ogra.org.pk پر بھی دستیاب ہے ۔اوگرا نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کی قیمت میں معمولی اضافہ کا سبب ڈی ای ایس قیمت میں ہونے والا اضافہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button