پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 976 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اختتام پر مارکیٹ 75 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 242 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 69 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 44 ارب 57 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 47 ہزار 976 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار 894 پوائنٹس رہی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 42 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔