قومی

ژوب: فورسز کے آپریشن میں مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، تعداد 50 ہوگئی

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں جاری آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی سمبازہ اور گردونواح میں 7 اگست سے جاری کامیاب کارروائیاں میں 47 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب ایک اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ چار روزہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی کُل تعداد 50 ہو چکی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ اور ملک کے استحکام کو یقینی بنانے کیلیے جاری ہیں اور کسی بھی قیمت پر دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button