قومی

بلوچستان کے کن علاقوں میں آج اور کل بجلی بند رہے گی؟

کوئٹہ الیکٹرک سپلاےئی کمپنی (کیسکو) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بجلی بند ہونے کا شیڈول جاری کر دیا۔

کیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آج اور کل مختلف علاقوں میں بجلی لائنز اور کھمبے کی تنصیب سے سپلائی معطل رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ روڈ، عمر اور چشمہ فیڈرز پر صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی، ویسٹرن بائی پاس، داریم، جبل نور، تکاتو اور خروٹ آباد فیڈرز پر 4 گھنٹے کیلیے بجلی معطل رہے گی۔

چاغی، دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے صبح 10 سے دن 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ نیو جان محمد، اولڈ جان محمد اور سریاب ون فیڈرز سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک سپلائی معطل رہے گی۔

کیسکو کے مطابق سریاب ٹو، جڑسا، بائے ون سٹی، واسا، اولڈ لیاقت بازار، خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، انڈسٹریل اور منی مارکیٹ فیڈرز سے بجلی بند رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہرنائی اور شاہرگ گرڈ اسٹیشن سے بھی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

کیسکو نے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلیے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button