کھیلوں کی دنیا

فلسطینی فٹبالر کی شہادت، محمد صلاح یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے

مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے  فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے۔

گزشتہ دنوں پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

 

فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)  نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں فلسطینی فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا۔

تاہم یوئیفا کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی پوسٹ پر مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے طنزیہ سوال کیا ہے۔

مصری فٹبالر محمد صلاح یورپی فٹبال گورننگ باڈی کی پوسٹ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ سلیمان العبید کی شہادت پر اسرائیلی حملے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

یوئیفا کی سلیمان العبید کی شہادت پر ایکس پر ان کیلئے الوداعی پوسٹ پر صلاح نے لکھا کیا آپ بتاسکتے ہیں سلیمان کو کس نے؟ کب اور کہاں شہید کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button