مکافات عمل، شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو اگلے موڑ پر پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا، ویڈیو

ڈاکو مکافات عمل کا شکار ہو گئے، لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو اگلے موڑ پر پولیس مقابلہ میں گولی کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس مقابلے سے قبل ہونے والی ڈکیتی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین رہا ہے، اور لٹیرے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔
فوٹیج کے مطابق ایک شہری نے آگے آ کر مزاحمت کی کوشش کی تو لٹیروں نے اس کو گولی مار کر زخمی کر دیا جس سے وہ لنگڑا کر بھاگنے لگا، اور ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
تاہم، ڈاکوؤں کا کچھ آگے جا کر پولیس اہلکاروں سے مقابلہ ہو گیا، پولیس مقابلہ جی سی ڈی گراؤنڈ کے قریب چیکنگ کے دوران ہوا، مسلح ڈاکوؤں نے جی او آر پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، اور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد ہوا، جب کہ ہلاک ڈاکو عاشق علی مختلف کیسز میں مطلوب تھا۔