ٹاپ نیوز

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے دوران صدر پیزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین اعلیٰ سطح کے وفود کے اجلاس ہوں گے۔یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button