قومی

پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کے خواہشمند ہیں، ایران

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف سے ایرانی ہم منصب بریگیڈیر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی امن اور دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بات چیت ہوئی، پاک ایران کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اورخطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دفاعی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر دفاع نے پرتپاک استقبال پرحکومت پاکستان سے اظہارتشکرکیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات استوارکرنے کا خواہشمند ہے۔

وزارت دفاع کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button