عالمی

اسرائیل غزہ میں کب تک لڑائی جاری رکھے گا؟ اسرائیلی آرمی چیف کا بڑا اعلان

اسرائیلی آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ اسیروں کی رہائی تک لڑائی جاری رہے گی، معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی بلاتعطل جاری رہے گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 49 اسیر اب بھی غزہ میں موجود ہیں، غزہ میں موجود اسیروں میں صرف 22 زندہ ہیں، آئندہ دنوں میں معاہدے کی کامیابی واضح ہوجائے گی۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ بندی صرف اس وقت ممکن ہوگی جب اسیر رہا کیے جائیں گے، جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ مزید تیز کردی جائے گی۔

دوسری جانب حماس نے اعلان کیا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک مزاحمت جاری رہے گی، فلسطین کو آزادی ملنے تک ہتھیار ڈالیں گے نہ سر جھکائیں گے، مسلح جدوجہد قومی حقوق کی بحالی تک جاری رہے گی۔

حماس نے کہا کہ القدس کو دارالحکومت بناکر ایک آزاد ریاست کا قیام کیا جائے، صدر ٹرمپ کے ایلچی کا غزہ کا دورہ محض دکھاوا تھا، حماس نے امریکی ایلچی کی امداد کی پرامن تقسیم کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

فلسطینی تنظیم نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کے دورے کا مقصد حقائق چھپا کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے، وٹکوف کے بیانات زمینی حقائق سے متصادم، محض جھوٹی پروپیگنڈہ مہم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button