کن شوگر ملوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی، فہرست جاری

اسلام آباد (30 جولائی 2025) مالی سال 2024-25 کے درمیان چینی ایکسپورٹ کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔ مجموعی طور پر 40کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے جون 2025 تک چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق ملک کی67شوگرملز نے 40کروڑ ڈالرمالیت کی چینی برآمد کی، مجموعی طور پر 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی۔
اس حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے کی مدت دو سال ہے، 7.5 لاکھ ٹن چینی برآمد نہ کرتے تو وہ ضائع ہو جاتی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسپورٹ ہونے والی چینی کی ایکسپائری ڈیٹ اگست 2025 تھی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73 ہزار 900 ٹن چینی برآمد کی،
جبکہ تاندلیاں والا شوگر ملز نے 41 ہزار 412 ٹن چینی برآمد کی۔
حمزہ شوگر ملز نے 32 ہزار 486 ٹن چینی اور تھل انڈسٹریز اور المعیز انڈسٹریز نے 29 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کا برآمدی کوٹہ پیداواری استعداد کے مطابق دیا گیا، چینی کی برآمد میں کوئی فیورٹ ازم نہیں کیا گیا۔
ہارون اختر جب چینی ایکسپورٹ کررہے تھے تو شوگر ملز مالک تھے اور کابینہ کا حصہ بھی نہیں تھے، سندھ کی80 فیصد شوگر ملز خسارے میں جارہی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور ان کےخاندان کی 3 شوگر ملز بھی بند ہیں، ملک بھر میں 13 شوگر ملز برائے فروخت ہیں مگر ان کو کوئی خریدنے والا کوئی نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی شوگر ملز کو ایکسپورٹ کا کوئی اضافی کوٹہ نہیں ملا۔