کاروباری

روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئی (کاٹن) کی قیمتیں 500 روپے کمی کے بعد 16 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے سے متعلق ایس آر او جاری نہ ہونے سے مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، کپاس کی رسد میں کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں۔

پاکستانی زرعی ماہر کا بڑا کارنامہ، 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے والی کپاس کی نئی قسم تیار کر لی
دریں اثنا، پاکستانی زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، انھوں نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید مختلف جنیاتی خصوصیات کا حامل بیج تیار کر لیا، جو بغیر سپرے کیڑوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ موسم کی شدت کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

لاہور کے زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے اور 7 مختلف خصوصیات کی حامل کپاس کی نئی قسم تیار کی، نئے بیج سے پیداوار 50 من فی ایکڑ تک پہنچ جائے گی، وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے بھی نئی فصل کا معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپاس کے طرز ہی پر ہمیں کنولا، چاول، مکئی، پھل اور سبزیوں کی پیدوار کو بڑھانا اور لاگت کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button