کاروباری
چینی کی نئی قیمت کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کراچی نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔
کراچی کی انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد کمشنر قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
چینی کی سرکاری سطح پر قیمت 10 روپے کلو مہنگی کر دی گئی۔ مارکیوٹں اور سپر اسٹورز پر چینی 180 سے 190 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
کمشنر کراچی نے چینی کی ہولسیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کر دیں۔ چینی کی ہولسیل قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کر دیں۔
چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
15 اپریل کے نوٹی فیکیشن کے مطابق چینی کی ہولسیل قیمت 160 روپے فی کلو تھی اور چینی کی ریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔
3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔