کھیلوں کی دنیا

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (منگل کو)کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل (منگل کو) وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے چار میچز کھیلے جا چکے ہیں جو مہمان آسٹریلوی ٹیم نے جیت لئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں مچل مارش لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔

کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 3 وکٹوں ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں ،تیسرے میچ میں 6 وکٹوں جبکہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی یوں مہمان کینگروز ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button