کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ اور بھارت کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا،شبمن گل،جدیجا اور سندر کی شاندار سنچریاں

:انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ بھارتی بیٹرز نے دوسری اننگز میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کرایا۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 425 رنز بنائے۔ کپتان شبمن گل، روندرا جدیجا اور واشنگٹن سندر نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔

شبمن گل 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روندرا جدیجا نے 107 اور واشنگٹن سندر نے 101 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹرز کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 203 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی۔ کے ایل راہول بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 90 رنز پر بین سٹوکس کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور بین سٹوکس کو ایک، ایک کامیابی ملی۔ واضح رہے بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 669 رنز بنائے تھے۔ میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا مگر بھارتی ٹیم کی بیٹنگ نے آخری دن شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button